۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عطر قرآن

حوزہ|احمقوں اور ناقابل ہدایت لوگوں کی تقلید کرنا ناپسندیدہ اور مکروہ عمل ہے قرآن کریم اور احکام الہٰی کی پیروی عاقلانہ عمل ہے۔عقل اور دین ہم جہت اور ہم آہنگ ہیں۔اسلاف کی تقلید کرنا جاہلانہ اور غیرمنطقی وتیرہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا أَنزَلَ اللَّـهُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا أَلْفَيْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا ۗ أَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ شَيْئًا وَلَا يَهْتَدُونَ ﴿بقرہ، 170﴾

ترجمہ: اور جب ان (کفار و مشرکین) سے کہا جاتا ہے کہ جو کچھ خدا نے اتارا ہے اس کی پیروی کرو تو کہتے ہیں کہ ہم تو اس کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ، دادا کو پایا ہے اگرچہ ان کے باپ، دادا بے عقل ہوں اور راہ راست پر بھی نہ ہوں (تو پھر بھی انہی کی پیروی کریں گے).

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ قرآن کریم اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ احکام کی اتباع ضروری ہے.
2️⃣ قرآن کریم اور احکام اسلام کا الہٰی ہونا ان کے واجب الاتباع ہونے کی دلیل ہے.
3️⃣ پیغمبر اکرم صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے مشرکین کو احکام الہٰی کی پیروی کرنے کی دعوت دی تو انہوں نے کہا ہم اپنے اسلاف کے آداب و اطوار اور رسوم و رواج کی اتباع کریں گے.
4️⃣ نسلوں کی ہدایت یا گمراہی میں اقوام کے آداب و اطوار اور رسوم اثرانداز ہوتے ہیں.
5️⃣ انسان کو قرآن کریم اور احکام دین سے روکنے کے لیے اندھی تقلید شیطانی حیلوں اور سازشوں میں سے ہے.
6️⃣ احمقوں اور ناقابل ہدایت لوگوں کی تقلید کرنا ناپسندیدہ اور مکروہ عمل ہے.
7️⃣ قرآن کریم اور احکام الہٰی کی پیروی عاقلانہ عمل ہے.
8️⃣ عقل اور دین ہم جہت اور ہم آہنگ ہیں.
9️⃣ اسلاف کی تقلید کرنا جاہلانہ اور غیرمنطقی وتیرہ ہے.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .